۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تبریز

حوزہ/سپاہِ یونٹ مشرقی آذربائیجان میں نمائندۂ ولی فقیہ نے کہا کہ استکبارِ جہاں ہماری یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں، تاکہ معاشرے کا امن خراب ہو اور ان مذموم سازشوں سے نمٹنے کا طریقہ، ہوشیاری اور بصیرت کو برقرار رکھنا اور علمی مراکز کے مابین اتحاد و وحدت پیدا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبریز ایران میں سپاہِ پاسدارانِ انقلاب یونٹ میں نمائندۂ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرحیم نجفقلی زاده نے، آج تبریز ایران کی یونیورسٹیوں میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے اداری امور کے عہدیداروں کی باہمی سوچ اور تعامل کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں کہا کہ استکبارِ جہاں ہماری یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں، تاکہ معاشرے کا امن خراب ہو اور ان مذموم سازشوں سے نمٹنے کا طریقہ، ہوشیاری اور بصیرت کو برقرار رکھنا اور علمی مراکز کے مابین اتحاد و وحدت پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن، مختلف میدانوں میں شکستِ فاش سے دوچار ہونے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کو توڑنے کے درپے ہے اور ہماری یونیورسٹیاں بھی ان مراکز میں سے ہیں کہ دشمن ان مراکز کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مشرقی آذربائیجان کے سپاہ یونٹ میں مقامِ معظم رہبری کے نمائندے نے کہا کہ نظامی فورسز اور بسیج، نظام کے اقتدار کے اجزاء ہیں۔ فوج اور پولیس فورسز پر حملہ کر کے دشمن اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، لہٰذا دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی ہمہ گیر حمایت ضروری ہے تاکہ دشمن ہمیشہ کی طرح ناکام ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .